ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قیدیوں کی رہائی کیلئے رہنما خطوط کوکرناٹکا کابینہ کی منظوری

قیدیوں کی رہائی کیلئے رہنما خطوط کوکرناٹکا کابینہ کی منظوری

Thu, 21 Jul 2016 00:33:12  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو20 جولائی(ایس او نیوز)اچھے برتائو کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے نئے رہنما خطوط کو آج ریاستی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں ہوئے کابینہ اجلاس میں منظور شدہ ان رہنما خطوط کے مطابق عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کیلئے جو نئے رہنما خطوط وضع کئے گئے ہیں ان کے مطابق صرف طویل عمری کی بنیاد پر قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے گی۔نئے وضع کردہ ضوابط کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ433A کے تحت 14سال کی عمر قید کے سزایافتہ قیدیوں نے اگر دس سال کی سزا اچھے برتاو کے ساتھ مکمل کرلی ہے یا خواتین نے اگر سات سال کی سزا مکمل کرلی ہے تو ان کی رہائی کی گنجائش رہے گی۔اسی طرح قیدیوں کی عمر اگر 65 سال ہوچکی ہے اور انہوں نے اپنی سزا کے چودہ سال یا خاتون قیدیوں نے بارہ سال مکمل کرلئے ہیں تو انہیں رہا کرنے کی گنجائش ہوگی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے تمام ریاستی حکومتوں کو نئے ضوابط وضع کرنے کی ہدایت کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی۔آج کابینہ نے اسے منظوری بھی دے دی۔ کابینہ نے راشن کی دکانوں کو دئے جانے والے منافع کی حد میں بھی نظر ثانی کیلئے منظوری دے دی ہے۔ راشن کی دکانوں کے ذریعہ محکمہ¿ شہری رسد کی اسکیموں کے تحت خوردنی اناج کی تقسیم کے عوض دکانداروں کو منافع بڑھانے کے سلسلے میں پچھلے دو تین سالوں سے حکومت پر دبا¶ تھا۔ آج ریاستی کابینہ نے اسے منظوری دینے کا اعلان کیا۔ میسور میں 70.36 کروڑ روپیوں کی لاگت پر ضلع اسپتال کی تعمیر کیلئے بھی کابینہ نے منظوری دے دی۔ بلگام ضلع کے رام درگ تعلق میں قائم ہونے والے نئے شکر کارخانے یرگٹی شوگر ملز کیلئے گنے کی کاشت کا حلقہ طے کرنے کیلئے بھی کابینہ نے منظوری دے دی ۔ لوک آیوکتہ کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے مشیر بی این رام پرساد کے از سر نو تقرر کو کنٹراکٹ کی بنیاد پر وسعت دینے کی بھی کابینہ نے منظوری دی۔ بنگارپیٹ کے ماری کپم ڈویژن کے اورگم روڈ پر ایک فلائی اوور کی تعمیر کیلئے منظوری دیتے ہوئے کابینہ نے 24.79 کروڑ روپیوں کے پراجکٹ کو شروع کرنے کی اجازت دی۔


Share: